اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے ٹی وی چینل المنار نے اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم شام کے ایک فوجی ذریعے کےحوالے سے کہا ہے کہ دشمن کے اس طیارے کو شام کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے مارگرایا ہے -
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ جاسوس طیارہ امریکہ کا ہے- ادھر ترکی کے میڈیا نے رپورٹیں دی ہیں کہ یہ امریکی طیارہ انجیرلیک ایر بیس سے اڑا تھا-
حال ہی میں ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے دبے لفظوں میں کہا تھا کہ ان کے ملک نے امریکہ کو اجازت دی ہےکہ امریکہ داعش کے خلاف انجیرلیک ایربیس استعمال کرسکتا ہے- درایں اثنا امریکا نے بھی اپنے ایک ڈرون کی گمشدگی کی خبر دی تھی- امریکی کا کہنا تھا کہ اس کا اپنے ایک ایک ڈرون طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے-
.......
/169